کوئٹہ (نمائندہ جنگ)سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے اغبرگ میں افغانستان سے کوئٹہ آنے والے دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ دھماکہ خیز مواد نصب گاڑی، دستی بم اور اسلحہ قبضے میں لے لیاگیا، جبکہ لاشیں شناخت کیلئے اسپتال منتقل کردی گئیں، ذرائع کے مطابق گاڑی میں 35کلو دھماکہ خیز مواد نصب تھا،دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے داروں اطلاع ملی تھی کہ دہشت گردوں نے کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کیلئے افغانستان سے بارود نصب گاڑی کوئٹہ لائی جا رہی ہے جس پر سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کے ہمراہ کوئٹہ کے تمام داخی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے چیکنگ کا سلسلہ سخت کر دیاگیا۔