پشاور(نمائندہ خصوصی)ممتاز روحانی پیشوا پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید عنایت شاہ بادشاہ موتیاں والی سرکار کی قیادت میں بار ہ ربیع الاول اتوار دس نومبر کو گیارہ بجے صبح میلاد چوک گل بہار پشاور سے جشن عید میلادالنبیﷺؓ کے سلسلے میں بڑا جلوس نکالا جائے گا۔ جلوس میں گھڑ سوار دستہ بھی شامل ہو گا جبکہ جلوس میں کبوتر اور غبارے بھی چھوڑے جائیں گے۔ جلوس کے شرکا کی طرف سے اللہ اکبر کا ورد کیا جائے گا۔ جلوس کے سلسلے میں خصوصی انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں میلاد ہائوس کو رنگ برنگے خوبصورت برق قمقموں سے سجادیا گیا ہے۔