بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ہاپوڑ میں اسکول کی چھت گرنے سے 4 بچے زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیاکے مطابق زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکاری پرائمری اسکول کی خستہ حالی کے بارے میں ان کی شکایات کو نظر انداز کیا گیا۔
اسکول کے طلباء کے والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے خطے کے تمام اسکولوں میں فوری معائنے اور مرمت کا کام کروایا جائے۔