• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جنگ بندی کی کوشش کر رہا ہوں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کی کوشش کر رہا ہوں۔

جاری کیے گئے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس حوالے سے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے رہنماؤں سے رابطہ کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا کے رہنما کے ساتھ ٹیلیفون کال ہوئی ہے، تھائی لینڈ کے مؤقف کی بنیاد پر دوبارہ کال کا امکان ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ تھائی لینڈ کے رہنما کو بھی کسی بھی وقت فون کروں گا، پیچیدہ صورتِ حال کو آسان بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید