• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں بھوک کو جنگی ہتھیار بنانے پر دنیا بھر میں اسرائیل کیخلاف مظاہرے

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

غزہ میں بھوک کو جنگی ہتھیار بنانے پر دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے کیے گئے ہیں۔

نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کے دفتر کے باہر سیکڑوں لوگوں نے غزہ میں نسل کُشی کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے اسرائیل کا پیدا کردہ قحط ختم کرانے کا مطالبہ کیا۔

لندن میں برطانوی وزیرِ اعظم کے دفتر کے باہر ہزاروں افراد جمع ہوئے جنہوں نے خالی برتن بجا کر غزہ میں غذائی قلت ختم کرانے کا مطالبہ کیا۔

کینیڈا کے شہر مونٹریال میں بھی غزہ کے حق میں مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اسرائیل میں شہریوں اور عرب کمیونٹی نے غزہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرے میں بھوک کو ہتھیار بنانا جنگی جرم، غزہ اکیلا نہیں کے نعرے لگائے گئے جبکہ نیتن یاہو حکومت سے غزہ کی امداد بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

جرمنی، چلی، صومالیہ، یمن اور ایران میں بھی غزہ کے حق میں مظاہرے کیے گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید