• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی کمیٹی نے پرویزالہٰی کو مکمل اختیار دیدیا

حکومتی کمیٹی نے پرویزالہٰی کو مکمل اختیار دیدیا


حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے چودھری پرویز الہٰی کو مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کا مکمل اختیار دے دیا ۔ یہ فیصلہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی چودھری پرویز الہٰی کو کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر مذاکرات کا اختیار دے دیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کی مولانا فضل الرحمان سے آج رات کی ملاقات میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے تک آزادی مارچ اور تحریک جاری رہے گی۔ آنے والا جمعہ بھی پنڈال ہی میں پڑھائیں گے۔

مسلم لیگ ق کے رہنما اور حکومتی کمیٹی کے رکن چوہدری پرویز الہٰی نے آج ایک بار پھر جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سربراہ جے یو آئی کے ساتھ معاملات حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور مثبت پیش رفت ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی چیزیں ساتھ ساتھ چل رہی ہیں، تھوڑا صبر اور محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ محنت اس لیے ہو رہی ہے کہ مثبت طریقے سے معاملات منطقی انجام کو پہنچ سکیں، ہمارے مقصد کو کامیابی ملے گی لیکن تھوڑا وقت لگے گا۔

تازہ ترین