• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی اسکینڈل کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں‘بی ایس او

کوئٹہ(پ ر)بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے کہا ہےکہ جامعہ بلوچستان میں طلباء و طالبات کے لئے تعلیمی عمل جاری رکھنا ناممکن ہوچکا ہے تعلیمی عمل کے ضائع کی ذمہ داری چانسلر گورنر بلوچستان اور وی سی پر عائدہوتی ہے کہ یونیورسٹی میں اتنے بڑے اسکینڈل کے باوجود سابق وی سی کی پالیسیاں جاری اور ان کی ٹیم یونیورسٹی امور پر قابض اور تمام شوائد مٹانے کی کوشش کررہی ہے جبکہ گرلز ہاسٹل امتحانات اور دیگر شعبوں میں جن کے نام اسکینڈل میں آرہے ہیں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی اورجامعہ میں تمام امور ماضی کی طرز پر چل رہے ہیں ترجمان نے کہاکہ اسکینڈل کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے اختیارات واضح نہیں تودوسری جانب اشتہار کے ذریعے مشکوک انداز میں اسکینڈل کے ثبوت مانگےگئے ہیں جبکہ یونیورسٹی امور کو بلوچستان اسمبلی میں قانون سازی کےذریعے صوبائی تحویل میں نہیں لائی جاتی جس کے لئے صوبائی سطح پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یونیورسٹیز کو چلانے کے لئے باقاعدہ ادارہ قائم کیاجاسکے یونیورسٹی اسکینڈل کی عدالتی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کی جائے اور رپورٹ پبلک کرکے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ طلباء و طالبات اور والدین کا ادارے پر اعتماد بحال ہو۔ 
تازہ ترین