• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوفان ’ماہا‘ شام تک ختم ہو گا، ’بلبل‘ شدت اختیار کرنے لگا

سمندری طوفان ’ماہا‘ کی شدت میں تیزی سے کمی آ رہی، ’ماہا‘ آج شام تک سمندر میں ختم ہو جائے گا لیکن بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان ’بلبل‘ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

ماہرینِ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ’ماہا‘ بھارتی ریاست گجرات کے جنوب میں موجود ہے۔

ماہا‘ کی شدت میں کمی آنے کے بعد اب ڈپریشن میں تبدیل ہو رہا ہے جبکہ بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان ’بلبل‘ میں شدت آ رہی ہے۔

ماہرین کے جانب سے سمندری طوفان ’بلبل‘ سے بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے متاثر ہونے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

جس کے بعد ’بلبل‘ جنوب مغربی بنگلا دیش کی طرف بڑھے گا، ماہرین کے مطابق ماہی گیر سمندر میں جا سکتے ہیں۔

طوفان ’بلبل‘ کو یہ نام پاکستانی ماہرینِ موسمیات کی جانب سے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ماہا آج انتہائی شدید سمندری طوفان بن جائے گا

ماہرین کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 4 سمندری طوفان موجود ہیں، سمندری طوفان ’ماہا‘، ’بلبل‘ اور ’انویسٹ نائینٹی‘ ایشیائی سمندر میں موجود ہیں جن میں سے ’ماہا‘ اپنے خاتمے کے قریب ہے جبکہ ’ہیلوگ ٹوئینٹی فور‘ اس وقت بحر الکاہل میں موجود ہے۔

جنوبی چین میں ’انویسٹ نائینٹی ڈبلیو‘ کے سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کے امکانات ہیں، جبکہ سپر ٹائیفون ’ہیلوگ ٹوئینٹی فور ڈبلیو‘ ساحل سے ٹکرائے بغیر ختم ہو جائے گا۔

ماہرین کے مطابق ’ہیلوگ‘ طوفان نے سمندری طوفان ’کیار‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تازہ ترین