• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان ’ماہا‘ کراچی کے مزید قریب آگیا

سمندری طوفان ’ماہا‘ کی شدت میں کمی آ رہی ہے، جو کراچی کے جنوب مغرب میں 675 کلو میٹر دور موجود ہے۔

سمندری طوفان ’ماہا‘ کراچی کے مزید قریب آگیا


محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان ’ماہا‘ کے اطراف 160 سے 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جبکہ اس کے مرکز میں 200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چل رہے ہیں۔

محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ طوفان کی شدت کم ہوئی ہے اور بتدریج مزید کم ہوتی جائے گی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ’ماہا‘ کراچی سے دور ہے اور شہر کے ساحلی علاقوں سے نہیں ٹکرائے گا۔

محکمۂ موسمیات کا کراچی کے موسم کے حوالے سے کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ’ماہا‘ کراچی سے 795 کلومیٹر دور

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں شمال کی سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 42 فیصد ہے۔

تازہ ترین