• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پھیپڑوں کو’ اسموگ‘ کے اثر سے بچانے والی چائے

سردیوں کے آتے ہی پاکستان کے مختلف شہر اسموگ کی لپیٹ میں آ جاتے ہیں، اپنے پھیپڑوں کو اسموگ کے اثر سے بچانے کے لیے 5 مختلف اقسام کی چائے کا استعمال کیجئے جن سے نزلہ زُکام ، کھانسی ، موسمی بیماریاں، ٹھنڈ اور سانس کے مسائل میں بھی آرام ممکن ہے۔

مُلٹھّی (جڑی بوٹی )کی چائے

مُلٹھّی میں قدرتی طور پر اینٹی وائرل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائے جانے کے باعث اس کی چائے کھانسی اور سینے کی جکڑن میں بہترین دوا کا کردار ادا کرتی ہے۔

ملٹھی کا ایک انچ کا ٹکرا لیں اور اسے پیس لیں، اب اسے سادہ پانی میں 10 سے 12 منٹ کے لیے ابال لیں، خوشگوار ذائقے کے لیے اس میں شہد اور لیموں کا رس شامل کر لیں، اس کا سردیوں میں استعمال آپ کو ڈاکٹر کے چکروں سے بچا لے گا، طبیعت زیادہ خراب ہوتو اس چائے سے غرارے بھی کیے جا سکتے ہیں۔

گرم مسالے کی چائے

صدیوں سے استعمال کی جانے والی روایتی چائے میں تھوڑا گرم مسالہ شامل کریں جس کے نتائج اور مزیدار ذائقہ آپ کو حیران کر دے گا، اس چائے سے بخار میں آرام ، تھکاوٹ میں سکون اور کھانسی اور سردی کا علاج موجود ہے۔

مزیدار اور صحت بخش چائے پینے کے لیے اپنے کچن کا رخ کیجئے، پانی گرم کریں اور اس میں پتی اور چینی کے ساتھ کچن میں موجود قدرتی طور پر طبی افادیت کے حامل اجزاء ادرک ، لونگ، دار چینی، چھوٹی الائچی بھی شامل کر لیں، اس قہوہ کو 12 سے 15 منٹ پکائیں، خوشبو آنے پر اس میں دودھ شامل کریں اور مزید 5 منٹ پکائیں۔

اس چائے کے استعمال سے گلے کا انفیکشن، گلے میں خارش، تھکاوٹ کے ساتھ ساتھ کھانسی اور موحولیاتی آلودگی سے پھیپڑوں پر پڑنے والے مضر اثرات کا بھی علاج موجود ہے۔

ادرک اور لیموں کا قہوہ

ادرک میں سوزش کے ساتھ ساتھ کھانسی اور سینے کے جکرنے کا علاج بھی موجود ہے، وٹا من سی سے بھرپور لیموں قوت مدافعت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، گرم تاثیر رکھنے کے باعث شہد کھانسی اور ٹھنڈ میں بہترین آپشن ہے۔

حسب ضرورت ادرک کا ایک ٹکڑا پیس کر سادہ ایک کپ پانی میں ابال لیں، آدھا کپ پانی رہ جانے پر اس میں کھانے کا آدھا چمچ شہد اور چند قطرے لیموں شامل کر لیں اور نیم گرم استعمال کریں، اس کے روزانہ استعمال سے پھیپڑے قدرتی طور پر صاف ہو جائیں گے اور سانس کی بیماریوں میں بھی آرام ملے گا۔

ہلدی اور ادرک کی چائے

ہلدی کھانسی کا بہترین علاج ہونے کے ساتھ سردیوں میں  ہڈیوں میں اُٹھنے ا ور ٹھنڈ اور سینے کے جکڑنےکے علاج میں بھی معاون ہے، ہلدی میں سوزش کے علاج کے ساتھ اینٹی آکسیڈنٹ اینٹی کینسر بھی ہے۔

دودھ میں ہلدی اور ادرک کو پکا ئیں استعمال کریں، ذائقہ بہتر کرنے کے لیے اس میں چینی کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے، ہلدی اور ادرک کی چائے سےسردی لگ جانے اور سینے کے جکڑنے کا علاج بھی موجود ہے۔

سبز چائے

سبز چائے میں وزن کم کرنے کے ساتھ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اور کیفین کے باعث سردیوں کے موسم میں تھکاوٹ اور طبیعت میں بھاری پن کا بھی علاج ہے، سبز چائے نضامِ ہاضمہ ٹھیک کرتی ہے ، جسم میں موجود فاضل مادوں وکو زائل کرتی ہے جس میں موسمی بیماریوں کا بھی علاج ممکن ہے۔

بہترین سبز پتیوں کا انتخاب کریں، سبز پتی کو سادہ پانی میں ابالیں اور شہد یا لیموں ملا کر نیم گرم استعمال کریں، اس سے گلے کی سوزش میں فوراً آرام آتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین