• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشقیں


چین میں گزشتہ روزدہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشکل ترین مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں نِڈر اور بہادر جوانوں نے حصہ لیا۔

چین کے صوبے Fujianمیں جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ان جوانوں نے غیر معمولی صورتحال اور دہشت گردانہ حملوں میں معصوم جانوں کو ضیاع سے بچانے کی مشق کی اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہتھیاروں کے استعمال کی بھی تربیت لی جبکہ مختلف کورسیز بھی مکمل کئے۔

ان مشقوں میں جوان ایک عمارت کے مشکل راستوں سے گزرتے ہوئے ہتھیار تھام کر منظم انداز میں ٹریننگ کرتے دکھائی دئیے اور دہشت گردوں کو قابو میں کرنے کی مشق کی۔

واضح رہے کہ ان مشقوں کا مقصدچینی جوانوں کی ثابت قدمی اور قوتِ برداشت کا امتحان لینا ہوتا ہے۔

تازہ ترین