• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت نےنیب کو اسحاق ڈار کی جائیداد نیلام کرنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد نیلام کرنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق ڈار کو بنک اکائونٹس سے رقم نکلوانے کی اجازت دینے کے لئے دائر درخواست پر 13 نومبر کو فیصلہ سنایا جائے گا۔ جمعرات کو فاضل جج نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق ڈار کی جانب سے دائر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ اسحاق ڈارکی اہلیہ کی طرف سے جائیدادکی نیلامی روکنے اور نیب کی جانب سے گھر میں چھاپے کی ویڈیو فراہم کرنے کے لئے درخواستیں دائر کی گئی تھیں ۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تبسم اسحاق ڈارکاموقف تھاکہ اسحاق ڈارنے لاہورکی جائیداد مجھے تحفہ میں دی لیکن وہ تحفہ ملنے کاکوئی ثبوت پیش نہیں کر سکیں ۔

تازہ ترین