• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آزادی مارچ نیا موڑ اختیار کرے گا، اپوزیشن رہبر کمیٹی

سارے پتے نہیں دکھائیں گے جو بھی فیصلہ ہوگا رہبر کمیٹی کرے گی، اکرم درانی


اسلام آباد (نیوز ایجنسیز) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ دو روز میں نیا موڑ اختیار کریگا۔

رہبر کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت پردباؤ مزید بڑھایا جائے گا جبکہ دباؤ بڑھانے کےلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا ہے جبکہ آئندہ کے فیصلے کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا، تمام جماعتیں آزادی مارچ کو جاری رکھنے پر متفق ہیں جبکہ آزادی مارچ میں شرکت کےلئے مزید قافلے بھی آرہے ہیں اور ان کی رہائش اور کھانے پینے کے انتظامات زور وشور سے جاری ہیں۔

بنوں اور دیگر اضلاع سے مزید قافلے آزادی مارچ میں شرکت کیلئے روانہ ہوچکے ہیں، تین تجاویز پرغورکررہے ہیں ، سارے پتے نہیں دکھائیں گے جو بھی فیصلہ ہوگا رہبر کمیٹی ہی کرے گی۔

این این آئی کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللّٰه‎ بابر نے کہا کہ حکومت ہمارے مطالبات پر مثبت پیش رفت کرے۔ حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے حکومت پر دباؤ بڑھائیں گے۔

یہ حکومت کو بھی سوچنا ہو گا کہ حکومتی کمیٹی ختم کر دی ہے، ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے استعفے کا، استعفیٰ دیں تو مسئلہ حل ہو جائے گا۔

تازہ ترین