لاہور(جنگ نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ساتھ سیلفی لینے کے خواہشمند کارکن کو ناگواری کے ساتھ جھڑک دیا۔ جے یو آئی سربراہ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے بعد اسٹیج سے اتر رہے تھے کہ ایک کارکن نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تاہم مولانا فضل الرحمان کو یہ بات پسند نہیں آئی اور انہوں نے ناگواری کے ساتھ اس کو جھڑک دیا اور اسٹیج سے نیچے اتر گئے۔واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس معاملے پر جے یو آئی قیادت پر تنقید کی جارہی ہے۔