• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا میرا کی نئی فلم کے ہیرو’کیپٹن نوید‘ ہیں؟

کیا اداکارہ میرا کی نئی فلم کے ہیرو’کیپٹن نوید‘ ہیں ؟


پاکستان کی مشہور اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی نئی فلم میں کیپٹن نوید ان کے ہیرو ہوں گے۔

اداکارہ میرا آج کل نیویارک میں ہیں اور ایک بار پھر کیپٹن نوید کے ساتھ مختلف تقریبات میں دکھی جارہی ہیں۔

انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ کیپٹن نوید ان کے فیملی فرینڈ ہیں، وہ آج کل امریکا میں انہیں کے ساتھ ہیں۔

میرا نے مزید کہا کہ کپٹن نوید کے ساتھ اچھے دن گزار رہی ہوں، یہاں آنے کا ایک مقصد فلم ’’ٹرائی اینگل لو‘‘ بھی ہے، جس کی تیاریوں میں مصروف ہوں، جس کے ہیرو کیپٹن نوید ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں رہتے ہوئے میں نے انگریزی سیکھنے کے بعد کلاسیکل ڈانس کی کلاسز بھی لینا شروع کردی ہیں، جس میں مزہ آرہا ہے، تربیت مکمل ہونے پر نیویارک میں ہی پرفارم کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں میرا دل لگ گیا ہے، انگریزی سیکھنے کے بعد کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑ تا۔

تازہ ترین