وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف جہاں چاہیں علاج معالجے کی سہولت ملنی چاہیے۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں کی جائز اور معقول بات سننے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کھلنے سے وہ کام ہوا ہے جو 72 سال میں نہیں ہوسکا، ایشیا کا نقشہ تبدیل ہونے جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج کرتار پور راہداری کا افتتاح کریں گے۔