• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں انسانیت مسلسل اذیت جھیل رہی ہے، نفیس زکریا

لندن(جنگ نیوز) پاکستان ہائی کمیشن نے جمعہ کو مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، نماز جمعہ کے موقع پر بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں کیلیے اجتماعی دعا کی گئی،5اگست2019کے بعد سے پاکستان ہائی کمیشن یوم یکجہتی کشمیر کے حالے سے مسلسل اجتماعات کا انتظام کرتا آرہا ہے، ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کو96دن ہو گئے ہیں انسانیت مسلسل اذیت جھیل رہی ہے، ہائی کمیشنر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری متاثرین کو انصاف دلانے میں کردار ادا کرے، اور فوراً ان کے مصائب کو ختم کروائے، انہوں نے پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا بھی اعادہ کیا، نفیس زکریا نے کہا کہ بھارتی مظالم، اجتماعی قتل، اجتماعی قبروں اور دیگر اقدامات سے مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کر رہا ہے، ہیومن رائٹس این جی اوز کی رپورٹس نے بھارتی جرائم اور انسانی بحران کو افشا کر دیا ہے۔کیپشن؛ وزیٹرز پاکستان ہائی کمیشن میں آویزاں بھارتی مظالم کے متاثرین کی تصاویر دیکھ رہے ہیں۔

تازہ ترین