• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ملین معمر افراد تنہائی کے باعث کھانا چھوڑ رہے ہیں، ریسرچ

لندن (جنگ نیوز) ایک ملین معمر افراد کھانا چھوڑ رہے ہیں کیونکہ وہ خود کو بہت دیر سے تنہا کھانا کھاتے ہوئے پاتے ہیں۔ اخبار ٹیلی گراف کے مطابق یہ انکشاف چیریٹی نے کیا ہے۔ رائل والنٹیری سروس کی نئی ریسرچ کے مطابق جو گزشتہ روز شائع ہوئی کھانے کی عادات کی وجہ برطانوی معمر افراد میں تنہائی کی وبا ہے۔ چیریٹی نے پتہ لگایا ہے کہ برطانیہ میں70سال اور زائد عمر کے11فیصد یعنی955464افراد نے ریڈی اور کنوینس فوڈ پر انحصار جبکہ23فیصد نے ایک ہفتے میں کم از کم3وقت کھانا چھوڑنے کا اعتراف کیا ہے۔ 70سال سے زائد عمر کے ہر پانچ میں ایک سے زائد نے بتایا کہ انہوں نے ہر ہفتے روزانہ کھانا تنہا کھایا جبکہ80سال سے زائد عمر کے تعداد میں یہ تناسب26فیصد رہا اور38فیصد نے تسلیم کیا کہ وہ کھانے کے اوقات میں ساتھیوں کی کمی محسوس کرتے ہیں۔ سروس کی ڈائریکٹر آف والنٹیرنگ ربیکا کینسلی نے کہا ہے کہ ہمارے لنچ کلب والنٹرز اس بات کی شاندار مثال ہیں کہ لوگ کس طرح اپنا وقت اپنی لوکل کمیونٹیز کو تحفط کے طور پر دینے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ ریسرچ کرنے والوں نے کہا ہے کہ تنہا کھانا لوگوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور70سال سے زائد عمر کے41فیصد افراد کا کہنا ہے کہ وہ کبھی کبھی صحت بخش خوراک کے حامل ہوتے ہیں، 5فیصد کھانا بھول جاتے ہیں، جبکہ5فیصد سینڈوچرز جیسے کولڈ فوڈز پر انحصار کرتے ہیں۔
تازہ ترین