• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج، انڈیکس میں 220 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کاروباری ہفتے کا اختتام بھی تیزی پر ہوا ،کے ایس ای100انڈیکس میں 220پوائنٹس کا اضافہ ،سرمایہ کاری مالیت مزید28ارب2کروڑ روپے بڑھ گئی ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت20.83فیصدکم جبکہ55.67فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب خریداری بڑھ گئی ہے جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے ، جمعہ کو مارکیٹ میں اتار چڑھاو کے بعد اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس219.64پوائنٹس اضافے سے35978.16پوائنٹس پر بندہوا۔ اور مجموعی طورپر370کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے206کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،144کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

تازہ ترین