• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کے وفد کی بلاول سے ملاقات، الگ کنونشن کا مطالبہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین جنوبی پنجاب کے وفد نے صدر و ایم پی اے شازیہ عابد کی قیادت میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردار ی سے ملاقات کی ،وفد میں جنرل سیکرٹری صائمہ عامر خان ،سیکرٹری اطلاعات شہناز لودھی ،دویژنل صدر ملتان شگفتہ حبیب ،ضلعی صدر سحرش خان ،سٹی صدر عابدہ بخاری سٹی جنرل سیکرٹری نورین قیصر ، کلثوم ناز بلوچ دیگر خواتین شامل تھیں ، شازیہ عابدنے بلاول بھٹو زرادری کو خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور خواتین کے الگ کنونشن کا مطالبہ کیا اور ضلعی سطح پر دورہ کی استدعا کی،دیگر رہنمائوں نے کہا کہ خواتین پارٹی کا ہر اول دستہ ہیں اور مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری خواتین بہادر اور جدوجہد میں ثانی نہیں رکھتیں جمہوریت کی بحالی اور استحکام میں ان کی جدوجہد اور قربانیاں کسی سے کم نہیں، انہوں نے جلد خواتین کنونشن منعقد کرنے اور دوبارہ دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
تازہ ترین