• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلادالنبیؐ کی ریلیاں ،چراغاں،شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) جشن عید میلادالنبیؐ کل عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا،پورے شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے،گلیوں، بازاروں اورسرکاری عمارت پر چراغاں کیا گیا ہے، اس موقع پرجلوس نکالے جائیں گے جن میں اونٹ گاڑیاں،بیل گاڑیاں،بگھیاں اور مختلف ثقافتی فلوٹ شامل ہونگے،متحدہ میلاد کونسل کے پلیٹ فارم سے 13 جلوسوں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، جبکہ 13 ویں سالانہ مشعل بردار ریلی آج بعد نماز عشاء آستانہ فریدیہ ممتازآباد سے نکالی جائے گی جسکی قیادت پیرنوید فرید چشتی،پیر افضل فرید چشتی،علماء مشائخ اہل سنت،قائدین متحدہ میلاد کونسل اور معززین شہر کریں گے، دریں اثنابزم المعصوم و بزم حسان بن ثابت کے زیر اہتمام کل صبح 9بجے سالانہ مرکزی میلاد ریلی کا آغا زجامعہ سعیدیہ حسان بن ثابت محلہ پیر بخاری کالونی نزد بی سی جی چوک سے ہوگا ، ریلی کی قیادت علامہ رب نواز سعیدی،مرزا عبدالرشید،صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی،پیر صوفی خلیل احمد الطافی،پیر رانا اقبال معصومی،پیر صوفی افضال حسین الطافی،پیر صوفی ظفر علی معصومی،علامہ حق نواز سعیدی،پیر ناز محی الدین شاہ،علامہ قاری دین محمد،علامہ قاری اسماعیل،عبدالقیوم کشمیری،حاجی خواجہ ریاض احمد ودیگرز علماء و مشائخ عظام کریں گے، جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی کے سالانہ جلسہ کے پہلے روز ز علامہ مومن حسین قمی،علامہ ارشاد حسین نقوی،، علامہ حاجی محمد حسن ،علامہ اقبال حسین قمی، علامہ نصیر حیدر ، علامہ توصیف کمیلی،علامہ ڈاکٹر کاظم نقوی،علامہ علی رضا نقوی ،مولانا شبیر حیدری ،مولانا فیاض جوئیہ ،مولانا عاشق حسین مسکین ، قاری وجاہت حسین و دیگرعلماء کرام نے خطاب کیا اور ربیع الاول کی فضیلت اور سیرت مبارکہ طیبہ سرور کائنات پر بھی روشنی ڈالی ،انجمن غوثیہ قادریہ کے زیراہتمام سالانہ میلادمصطفیٰؐ ریلی نکالی گئی اس موقع پر مخدوم زوہیب گیلانی،علامہ فاروق خان سعیدی،علامہ قاری رکن الدین قادری اور محمد ایوب مغل نے خطاب کیا ،دریں اثناڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام محفل نعت ہوئی ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل اکرام اورکمشنر ملتان افتخار علی سہو نے کہا کہ سیرت نبوی پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں ،تقریب سے علامہ فاروق خان سعیدی،صدر محمد ناظم خان، سیکرٹری افضل بشیر انصاری،ایڈیشنل سیشن جج بلال بیگ،محمد نواز بھٹی،عمران عازمی، بشیر انصاری،عبدالستار،بابر سوئیکارنو،بلال بٹ اور وسیم ممتاز نے بھی خطاب کیا جبکہ مشتاق احمد،کاشف قیوم،میاں بشیر انصاری،خوش بخت خان،شیخ ارشد محمود،عاصم ،مسعود خان،شہزاد بلوچ،تاج محمدفہیم ممتاز،رہبر صمدانی،جاوید اقبال،ساجد میرانی،رابعہ اشرف، سکینہ منیر،عبداللہ عمر،قارب نوید ہاشمی ہدیہ نعت پیش کیا ، دریں اثنا ملتان تاجر اتحاد پاکستان کے چیئرمین چوہدری محمد حنیف اور سرپرست اعلیٰ چوہدری محی الدین کی قیادت میں جلوس نکالا گیا،اختتام پر درود وسلام پڑھا گیا ، بزم حنانہ و متحدہ مجلس شہریان کے عہدیداران اختر عالم قریشی، حافظ محمد ظفر قریشی، ملک عمران یوسف ، شیخ عبد الحمید قادری ، بابر خا ن وارثی نے کہا ہے کہ چراغاں کرنے والی تنظیموں میں تقسیم انعامات کی 27ویں سالانہ تقریب 12نومبر کو ملتان پریس کلب میں ہو گی،دریں اثنا ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام عظیم اکیڈمی گھنٹہ گھر میں جشن میلاد النبیؐ اور یومِ اقبال کی تقریب ہوئی اس موقع پرزوہیب گیلانی، ملک جہانگير احمد انصاری ،سبطین رضا لودھی، حافظ محمد معین خالد، نعیم اقبال نعیم، میاں محمد ماجد، عمران اعظمی و دیگر نے خطاب کیا، پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام   میلاد ریلی نکالی گئی جس   کی قیادت صدر مرزاارشدالقادری،عامر وینس قادری،رانا غلام عباس،راؤ عارف رضوی،رکن الدین حامدی،سجاد مغل ودیگر نے کی۔نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے زیراہتمام محفل میلاد سے چیئر مین جام جاوید اقبال نے کہا کہ اسوہ حسنہ پر عمل کرنے میں نہ صرف دنیا و آخرت کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے اور مشکلات و مصائب سے چھٹکارہ پاسکتے ہیں ،اس موقع پر محمد علی،محمد حسن،محمد عظیم،اسلم سعیدی،ساجد،ڈاکٹرجاوید،عمیر طارق،اویس قادری،محمد امین شفیق نے بھی اظہار خیال کیا۔
تازہ ترین