• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابری مسجدکی شہادت بھارتی دہشت گردی کاشاخسانہ تھی:اقبال سندھو

لندن(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ برطانیہ کے صدر اقبال سندھو،صدر فرانس وقاراحمد باجوہ ، جنرل سیکرٹری فرانس چوہدری جمشید چیمہ،نائب صدرفرانس محمدعامرقریشی،سیکرٹری اطلاعات فرانس چوہدری فلک شیرچیمہ ،سینئر نائب صدربرطانیہ ناصر ملک ، جنرل سیکرٹری برطانیہ چوہدری نویداکبر ،صدرسعودیہ سرفرازخان نیازی ،صدر نیویارک محمدجمیل گوندل اور سیّدجرارنے کہا ہے کہ بابری مسجدکی شہادت بھارتی بربریت کاشاخسانہ تھی جبکہ بھارتی عدلیہ کامتنازعہ فیصلہ بابری مسجد کی شہادت سے زیادہ بڑا سانحہ ہے۔ بھارتی عدالت نے انصاف کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے مسلمانوں کے زخم تازہ کردیئے۔ بھارت میں عدلیہ سمیت کوئی اقلیت آزاد نہیں۔بھارت میں انصاف اورانسانیت کے قاتل مودی سرکارکاہروال دستہ ہیں۔ کوئی باشعور بھارتی عدالت عظمیٰ کافیصلہ تسلیم نہیں کرے گا۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ان رہنماؤں نے مزید کہا کہ نریندرمودی اپنے انتہاپسند حواریوں کولگام یاوزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیں ۔بی جے پی حکومت کی ڈھیل کے بغیر کوئی انتہاپسندہندوکسی اقلیت کے آئینی حقوق سلب نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ انتہاپسندہندوئوں کی جارحانہ اورظالمانہ کارروائیوں کے باوجود وزیراعظم نریندرمودی یاان کے کسی وزیر نے متاثرین کے ساتھ اظہارہمدردی کیلئے ان شرمناک واقعات کیخلاف کچھ بھی کہناگوارہ نہیں کیا۔اگراقوام متحدہ اورمسلمان حکمرانوں نے بھارت میں مسلمانوں کوانتہاپسندہندوئوں کے مجرمانہ حملوں سے بچانے کیلئے فوری طورپر اپناکردارادانہ کیا تو 28کروڑمسلمانوں سمیت دوسری اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے شہری بھارت سے ہجرت کرنے پرمجبور ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو انتہاپسندہندو مسلمانوں کواپنے انتقام کانشانہ بنا رہے ہیں مگرعنقریب مسیحیوں اورسکھوں کی باری آئے گی۔ برطانیہ، یورپ، امریکہ اوربھارت سمیت دنیا بھر کی انسانی حقوق کی علمبردارتنظیمیں بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی پرمودی سرکار سے بھرپوراحتجاج کریں ۔
تازہ ترین