• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی صاحب جپھی لے لو، میں جپھی ڈالنے کیلئے تیار ہوں،سدھوکے برجستہ اشعار،محاروں سے آراستہ تقریر

اسلام آباد (فاروق اقدس)کرتار پور راہداری کی تقریب میں بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی تقریر کو زبردست پذیرائی ملی۔ انہوں نے حکومت پاکستان اور وزیراعظم کو اپنی تقریر میں جو برجستہ اشعار سکھ کہاوتوں ،پنجابی بولیوں اور محاوروں سے آراستہ تھی ،خراج تحسین پیش کیا اور تشکر کے جذبات کا اظہار کیا۔ اپنی تقریر کے دوران انہوں نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے مشہور بھارتی فلم منا بھائی ایم بی بی ایس کا حوالہ دیا اور کہا کہ مودی صاحب جپھی لے لو، میں جھپی ڈالنے کیلئے تیار ہوں۔ 

مودی صاحب جپھی لے لو، میں جپھی ڈالنے کیلئے تیار ہوں


مجھے بلائو گے تو میں زور دار جھپی ڈالوں گا جس پر شرکاء نے تالیاں بجائیں۔ گو کہ نوجوت سنگھ نے اپنی تقریر کے بعد عمران خان سے بھی جپھی ڈالی تھی لیکن نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی وزیراعظم کو یہ پیغام ایک خاص تناظر میں دیا تھا۔ یاد رہے کہ سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو عمران خان کے ذاتی دوستوں میں سے ہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے سے قبل حلف برداری کی تقریب میں انہوں نے نوجوت سنگھ کو بطور خاص مدعو کیا تھا۔ تقریب کے اختتام پر ایک موقع پر جب چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ تمام شرکاء سے ہاتھ ملا رہے تھے جب وہ نوجوت سنگھ سے ہاتھ ملانے لگے تو نوجوت سنگھ انتہائی پرجوش انداز میں ان سے بغلگیر ہوگئے۔ نوجوت سنگھ کے اس معانقے کا خوب چرچا ہوا اور خودانہوں نے اسے ’’پیار کی جپھی‘‘ قرار دیا تھا۔

تازہ ترین