• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات برآمدگی کیس،رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت مسترد

رانا ثنااللہ کی نئی درخواست ضمانت بھی مسترد 


لاہور (نیوز رپورٹر/نیوزایجنسی) انسداد منشیات کی عدالت نے سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کی نئی درخواست ضمانت بھی مسترد کر دی، رانا ثنا اللہ نے اپنی رہائی کیلئے نئی درخواست دائر کی تھی۔انسداد منشیات کی عدالت کے جج شاکر حسن نے رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پر محفوظ کردہ فیصلہ سنایا۔ سماعت کے دوران رانا ثنااللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے نشاندہی کی کہ سیف سٹی اتھارٹی کی فوٹیجز نے رانا ثنااللہ کے موقف کو درست ثابت کر دیا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ بے بنیاد ہے۔

تازہ ترین