• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 8 گاڑیوں، موٹرسائیکل سے محروم، مسلح افراد کی دکان میں ڈکیتی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں ڈکیتی ،چوری اورقفل شکنی کی وارداتوں میں شہری چارگاڑیوں ،چارموٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ تھانہ کینٹ کو دانش منظورترک نے بتایا کہ نامعلوم چور میری گاڑی میں سے بیگ چوری کرکے لے گئےجس میں30 ہزار روپے، دیگرضروری کاغذات وکارڈز تھے۔ تھانہ نصیرآبادکو آفتاب رفیق قریشی نے بتایا کہ میں اور میرا دوست بلال خالد دکان میں بیٹھے ہوئے تھے کہ3نامعلوم مسلح ملزمان آئے جو دکان کے غلےسے 3لاکھ 35ہزارروپے اور ہمارے پرسوں میں سے نقدی نکال کرفرارہوگئے۔تھانہ ریس کورس کو حسیب افضل نے بتایا کہ میں اور میری فیملی گھرمیں تھے کہ اسی دوران نامعلوم چور میرے کمرہ سے 4موبائل،لیپ ٹاپ اور17ہزار 600روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ سول لائن کو سعدبلال نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے کچہری میں میراموبائل چوری کرلیا۔تھانہ ائرپورٹ کو عدنان چودھری نے بتایاکہ میں گلریز میں اپنی گاڑی سروس کروارہاتھاکہ اچانک2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے اور مجھ سے میرا موبائل چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ ائرپورٹ کو محمد عزیزنے بتایا کہ3نامعلوم ملزمان میرے گھر سے طلائی زیورات،لیپ ٹاپ،20ہزارروپے اور 2موبائل چوری کرکے لے گئے۔تھانہ صدرواہ کو محمد اعظم نے بتایا کہ باسط نے اسلحہ کی نوک پر کہا جوکچھ ہے نکال دو جس پر میں اور مزمل نے اس سے مزاحمت کی تو باسط نے فائرنگ شروع کردیجس سے ہم دونوں شدید زخمی ہوگئے فائرنگ سےعثمان علی بھی شدید ہوگیا۔تھانہ مری کو محمد رحمان نے بتایا کہ اپنی گاڑی نمبراسلام آبادپی جے-818 چلا تا ہوں ۔ میں چارسدہ روڈ پشاور موجود تھاکہ ایک شخص ناصر خان جسکے ساتھ ایک عورت بھی تھی نے مری کے لئے گاڑی بک کی ۔ ہم تقریباً 6دن مری میں رہے 7اکتوبرکو ہوٹل میں ناشتہ کر نے کے بعد مجھے ہوش نہ رہا جب اٹھا تو میری گاڑی پارکنگ میں موجود نہ تھی ۔گاڑی ناصر جس نے ہوٹل میں زاہد حسین کے نام سے کمرہ بک کیا تھا چوری کرکے لے گیا۔تھانہ آبپارہ کوشہبازعلی نے بتایاکہ ندیم اخترنے مدعی سے گاڑی پرلی اورخوردبردکرلی۔
تازہ ترین