آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ربیع الثانی 1441ھ 10؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ہالی ووڈ فلم ’مڈوے‘ کا باکس آفس پر راج

ہالی ووڈ فلم مڈوے کا ٹریلر


ہالی ووڈ فلم’مڈوے‘ نے امریکی باکس آفس پر قبضہ جمالیا، ’مڈوے‘ نے امریکی باکس آفس پر17 اعشاریہ 5 ملین ڈالر کا بزنس کرلیا ہے۔

ہالی ووڈ اداکار پیٹریک ویلسن کی فلم ’مڈ ڈے‘ میں امریکی اور جاپانی جنگی جہازوں کے مابین ہونے والی جنگ کو دکھایا گیا ہے۔

ویس ٹوکی کی تحریر کردہ اس فلم میں پیٹریک ویلسن، ووڈی ہریسن، ایڈ سکرین، ایرن ایکارٹ، منڈی مور اور نک جونس نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

ہالی ووڈ فلم ’ڈاکٹر سلپ‘ 14 اعشاریہ 1 ملین ڈالر کا بزنس کر کے باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی، فلم ہدایتکار اسٹینلے کبرک کی 1980ء میں بنائی گئی فلم ’دی شائینگ‘ کا سیکیوئل ہے جو مصنف اسٹیفن کنگ کے ناول ’دی ڈاکٹر سلپ‘ پر مبنی ہے۔ 

معروف ریسلر جان سینا کی فلم پلیئنگ ود فائر 12.8 ملین ڈالر کے بزنس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

فلم کی کاسٹ میں جان سینا، کیگن مائیکل کی، جوڈی گریر اور بیراننا ہائی لیڈ برانڈ شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید