• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعمیرات سیکٹر کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان

تعمیرات سیکٹر کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تعمیرات کے شعبے کے فروغ سے ہی 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ مکمل ہوگا۔

عمران خان کی زیر صدارت تعمیرات سیکٹر کی بحالی و فروغ سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں شعبے کو درپیش چیلنجز کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ تعمیرات سیکٹر کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، تعمیرات کے شعبے سے40 کے لگ بھگ صنعتیں منسلک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعمیرات کے شعبے سے صنعتوں کو ترقی اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا، تعمیرات کے شعبے کے فروغ سے ہی 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ مکمل ہوگا۔

اجلاس میں تعمیرات کے لیے بینک قرضوں کی فراہمی، صوبوں میں یکساں شرح ٹیکس کے اطلاق کی تجویز پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر تعمیرات کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی غور آئیں۔

وزیراعظم نے تعمیرات کے شعبے کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

تازہ ترین