• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابو، چچا اشتہاری رشتے داروں کے پاس جارہے ہیں، فیصل واوڈا

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے نواز شریف اور شہباز شریف کے ملک سے باہر جانے کے معاملے پر طنزیہ بیان دے دیا۔

چند روز قبل وزیراعظم عمران خان ترجمانوں کے اجلاس میں کہہ چکے ہیں کہ نواز شریف کی بیماری پر بیان بازی نہ کی جائے۔

میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ ابو (نواز شریف) اور چچا (شہباز شریف) وہاں جارہے ہیں، جہاں ان کے اشتہاری رشتے دار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چچا تو آتے جاتے رہیں گے، یہ دونوں پہلے بھی سعودی عرب بھاگ گئے تھے۔

فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کے علاج کی شرط یہ ہےکہ تیمارداری صرف مریم نواز کرسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہے ملک کے سسٹم کا وہ بھیانک چہرہ جسے بدلنے کے لیے وزیراعظم عمران خان آئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دو نہیں ایک پاکستان کے لیے پہلے بھی اس فرسودہ نظام کے خلاف لڑائی کی تھی، اب بھی اس سے جنگ کریں گے۔

تازہ ترین