امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک کو اسلامی انقلاب کی ضرورت ہے۔
ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ فلاحی نظام کے لیے مزدوروں کا اتحاد ضروری ہے ہم میدان میں مزدوروں کے حقوق کے لیے سربکف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ ووٹ دیتے ہیں، قطار میں کھڑے ہوتے ہیں مگر تبدیلی نہیں آتی، جبکہ اب تک نہ انقلاب آیا ہے اور نہ ہی تبدیلی آتی ہے، پرانا ہتھوڑا ہی عوام پر برسایا جاتاہے۔
سراج الحق نے کہا کہ اختیار ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں ہے جو نبی ﷺ کا نام لیتے ہیں لیکن اس نظام سے ڈرتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وہ بڑا منافق ہے جو اس نظام سے بغاوت نہ کرے۔