آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ13؍ربیع الثانی 1441ھ 11؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بلاول کا پنجاب میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بہت جلد پنجاب میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی پنجاب کے عہدیداروں سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب محنت کش لوگوں کی سرزمین ہے، اسےتنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت پورے ملک میں محنت کش طبقہ احتجاج کر رہا ہے۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ڈاکٹر، کلرک، ٹیچر اور مزدور سراپا احتجاج ہیں، پنجاب میں فیکٹریاں بند اور مزدور پریشان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنما محنت کش طبقات کے شانہ بشانہ احتجاج میں شریک ہوں۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی یوم تاسیس کا جلسہ کشمیر میں کرے گی، جس میں شرکت کے لیے پنجاب بھرپور تیاری کرے۔

قومی خبریں سے مزید