آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ9؍ربیع الثانی1441ھ 7؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

میرپورخاص: موٹرسائیکل کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق

میرپور خاص میں ڈگری ناگا اسٹاپ پر موٹرسائیکل ٹرک کی زد میں آگئی، حادثے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں خاتون اور بچی سمیت چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، مرنے والوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے مرنے والوں میں چالیس سالہ دلیپ، اس کی اہلیہ، بچی اور کزن شامل ہے۔ ورثاء سے رابطہ ہوگیا، ہلاک افراد کا تعلق تھر کے علاقے اسلام کوٹ سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

قومی خبریں سے مزید