• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ نے قومی انڈر19 تین روزہ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس سے قبل سندھ نے قومی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ بھی جیتا تھا۔ شیخوپورہ میں فائنل میں سندھ نے ناردرن کو 7 وکٹوں سے شکستدی۔ سندھ کے اسپنرز عامر علی اور آرش علی خان نے مشترکہ طور پر میچ میں 18 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے آخری روز ناردرن کی ٹیم دوسری اننگز میں131 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پہلی اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے اسپنر عامر علی نے دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔آرش علی خان نے میچ میں7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سندھ نے 148 رنز کا ہدف 33ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپنر صائم ایوب نے 11 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔ عامر علی کو مین آف دی فائنل کا انعام دیا گیا۔

تازہ ترین