• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر خالد مقبول نے ایم کیو ایم کی جانب سے لگائے گئے کیمپوں کا دورہ کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اسلام کا آفاقی پیغام بلا امتیاز رنگ و نسل سب کے لئے ہے اور آپ ﷺ تمام عالمین کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے، یہ اس ہستی کا جشن ولادت ہے جس نے انسا نیت کو آزادی اور نظم و ضبط کے ساتھ جینے کا درس دیا۔وہ سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنوینرکنورنوید جمیل واراکین رابطہ کمیٹی اور ڈپٹی میئر کراچی سید ارشد حسن کے ساتھ جلوس کی گزر گاہوں پر ایم کیو ایم کی جانب سے لگائے گئے کیمپوں کا دورہ کررہے تھے۔ متحدہ کے رہنمائوں نے جلوس کے شرکاء کو ہار پہناکر استقبال کیا ۔
تازہ ترین