• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کا آغوش ہوم کا دورہ

پشاور (وقائع نگار) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (NIM)پشاور کے تحت گریڈ19سے 20میں ترقی پانے والے 26ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شامل مختلف سرکاری محکموں کے افسران پر مشتمل 22رکنی گروپ نے ڈائریکٹر سٹاف (ڈی ایس) کرم الٰہی کی سربراہی میں الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے تحت سردار گڑھی پشاور میں یتیم بچوں کی کفالت لئے قائم آغوش الخدمت ہوم کا دورہ کیا۔ وفد میں ڈی ایم جی گروپ‘ پولیس سروس‘ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس‘ پی ایم ایس افسران‘ انکم ٹیکس‘ فارن آفس سروس‘ پاکستان ریلویز‘ پراونشل انجینئرنگ سروس‘ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن‘ آفس مینجمنٹ گروپ سمیت دیگر محکموں کے گریڈ20 میں ترقی پانے والے افسران شامل تھے۔ اس موقع پر الخدمت فاؤندیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص نے کورس کے شرکاء کو صوبہ بھر میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت جاری فلاحی سرگرمیوں اور آغوش ہومز کے نیشنل ڈائریکٹر محمد شاکر صدیقی نے یتیم بچوں کی کفالت بالخصوص آغوش ہومز اور فیملی سپورٹ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یو این او کے ایک سروے کے مطابق پاکستان میں یتیم بچوں کی تعداد 42لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ایک سنگین انسانی المیہ سے کم نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے یتیم بچوں کی کفالت کو اپنی ترجیحات کا حصہ بنایا۔ اس وقت آغوش ہومز اور فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت ملک بھر میں الخدمت فاؤنڈیشن 13ہزار سے زائد بچوں کی کفالت کے ساتھ ملک کا سب سے بڑا ادارہ بن چکا ہے۔ اس موقع پر این آئی ایم کے ڈائریکٹر سٹاف(DS)کرم الٰہی نے الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص کو این آئی ایم اور الخدمت کے صوبائی صدر خالد وقاص اور نیشنل ڈائریکٹر آغوش ہومز محمد شاکر صدیقی نے کرم الٰہی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
تازہ ترین