• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گلشنِ معمار کے اسکول میں بچے سے زیادتی

کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں واقع ایک نجی اسکول میں 4 سالہ بچے کے ساتھ 2 اسکول ملازمین کی جانب سے مبینہ زیادتی کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

گلشنِ معمار کے نجی اسکول میں 4 سالہ بچے کے ساتھ 2 ملازمین کی مبینہ زیادتی کا مقدمہ گلشنِ معمار تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

گلشنِ معمار تھانے میں اس واقعے کا مقدمہ بچے کے نانا کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسکول کے ملازم نیاز اور ذوالفقار کے خلاف بچے نے گھر میں زیادتی کرنے کا بیان دیا ہے جس پر اس کے نانا وسیم خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ساہیوال، زیادتی کا ملزم شناخت پریڈ کے دوران ہلاک

مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کوشش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین