پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی والدہ انتقال کر گئیں۔ قومی کھلاڑی آج پرتھ میں جاری ٹور میچ کے دوسرے دن احتراماً سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ترجمان کے مطابق نسیم شاہ کی والدہ گزشتہ شب انتقال کر گئیں۔ نسیم شاہ کی وطن واپسی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔
نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ پرتھ میں جاری آسٹریلیا اے کے خلاف ٹور میچ کا حصہ ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی آج احتراما ًسیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے۔
نسیم شاہ کی والدہ کی تدفین دیر میں ہو گی۔