• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

روسی ایوارڈ یافتہ پروفیسر کا ساتھی مصنفہ کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے کا بھی اعتراف

ماسکو(جنگ نیوز )روس کے معروف تاریخ دان اور ایوارڈ یافتہ پروفیسر نے ساتھی مصنفہ، لیکچرار اور اپنی گرل فرینڈ اناستاسیا کو قتل کرکے لاش ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

روسی تاریخ دان کے بیگ سے گرل فرینڈ کا بازو بر آمد


غیر ملکی میڈیاکے مطابق فرانسیسی بادشاہ نپولین بونا پارٹ پر سند سمجھے جانے والے 63 سالہ مورخ اولگ اسکولوو نے اپنی گرل فرینڈ اور ساتھی مصنفہ 24 سالہ اناستاسیا کو قتل کرنے اور پھر لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کرے ایک بیگ میں ڈال کر دریا برد کرنے کی کوشش کا اعتراف کیا ہے تاہم نشے میں دھت ہونے کے باعث وہ خود دریا میں گر گئے تھے۔شہری نے پروفیسر کے دریا میں گرنے پر پولیس کو اطلاع دی، جب انہیں باہر نکالا گیا تو بیگ سے اناستاسیا کے بازو اور جسم کے دیگر حصے بھی ملے جس پر پروفیسر کو حراست میں لے لیا گیا، اپنے اعترافی بیان میں پروفیسر کا کہنا تھا کہ اناستاسیا سے جھگڑے پر غصے میں آکر کلہاڑی سے اس کے ٹکڑے کردیئے، اپنے کیے پر سخت نادم ہوں۔

تازہ ترین