اسلام آباد (جنگ نیوز) آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم اپنے والد کی صحت یابی کے حوالے سے فکرمند ہیں، عدالتی احکامات کے منتظر ہیں کہ وہ میرے والد کو ان کے ذاتی معالجین سے علاج کی اجازت دی جائے، منگل کو پمز کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے انہیں عدالت بھی نہیں لے جایا جاسکا۔ ذاتی معالجین سے علاج کے بعد زرداری کی صحت کی صورت حال کا درست اندازہ ہوگا۔