• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہل حکمرانوں کی موجودگی میں پاکستان کا مستقبل محفوظ نہیں، سراج الحق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں کی موجودگی میں پاکستان کا مستقبل محفوظ نہیں،طبقاتی تعلیمی اور معاشی نظام مسلط کرنے والے قوم کے مجرم ہیں،طلبہ یونینز فوری بحال کی جائیں،ملکی سیاسی، معاشی صورتحال خطرناک ڈگر پر چل رہی ہے ، 250 روپے کلو ٹماٹر کی قیمت 17 روپے کلو بتانے والے مشیر خزانہ پر کون اعتبار کرے گا ، حکومت نے طلبا ، مزدوروں اور کسانوں کا مستقبل تاریک کردیا ہے، مزدور بدحال ، تاجرکنگال اور عوام نڈھال ہوچکے ہیں ، وہ اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیراہتمام تعلیمی نمائش کے شرکاءسے خطاب کر رہے تھے۔
تازہ ترین