• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزراء پریس کانفرنس کے ذریعہ مہنگائی روکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،پیپلز پارٹی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ وزراء پریس کانفرنس کے ذریعہ مہنگائی روکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، یوٹرن خان کہتے رہے ہیں کہ مہنگائی میں اضافہ ہوجائے تو سمجھووزیراعظم نااہل ہے، اب یوٹرن خان اپنے موقف کی وضاحت کریں۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب زرعی صوبہ ہونے کے باوجود مہنگائی کی گرفت میں آگیا ہے،ٹماٹر 275 روپے، لہسن 300روپے،ادرک 350روپے کلو فروخت ہورہے ہیں،وزراء مہنگائی کم کرنے کے لئے ابھی تک عملی اقدامات نہیں کرسکے ہیں، وزراء صرف زبانی اعلانات سے ہی مہنگائی کے خاتمہ کا اعلان کررہے ہیں۔
تازہ ترین