• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم کی نان ٹیچنگ آسامیوں پرمن پسند لوگ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے،بی ایس او

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے محکمہ تعلیم کی نان ٹیچنگ خالی آسامیوں پر میرٹ کے مکمل طور پر پامال کرکے من پسند لوگوں کو بھرتی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ٹیسٹ اور انٹرویو صرف شعبدہ بازی تھے۔ اب حکومتی وزارء اور محکمے کے افسران آسامیوں کی بندر بانٹ میں لگے ہوئے ہیں میرٹ کا دعوے صرف اخبارات تک محدود ہے میرٹ کو یقینی بنانے کے لئے تاحال کوئی فارمولا تک واضح نہیں کیا گیا جسکے زریعے میرٹ کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہا یے اب نام نہاد ٹیسٹنگ کے طریقہ کار پر بھی بلوچستان بھر میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ٹیچنگ آسامیوں پر ٹیسٹ کو مہینے گزر گئے لیکن تاحال میرٹ لسٹ اور نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا ۔برائے نام شکایت سیل کے نام پر رزلٹ روک کر صرف من پسند افراد کو پاس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے میرٹ لسٹ کو روکنا اور نتائج پر تاخیر سے ٹیسٹنگ مکمل طور پر مشکوک ہوچکی ہے جبکہ ٹیسٹ میں پاس کرانےکے بدلے رشوت اور دیگر اعترضات بھی سامنے آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیمی آسامیوں پر بندر بانٹ قابل اور زہین لوگوں کے ساتھ حق تلفی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی اگر میرٹ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے تو شدید احتجاج کیا جائے گا ۔
تازہ ترین