• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبلیو ایس ایس پی کا یونین کونسل شاہین مسلم ٹائون کا دورہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) سید ظفر علی شاہ نے یونین کونسل شاہین مسلم ٹائون ون کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ، نکاسی آب اور پانی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیا، لوگوں اور دکانداروں سے ملے ان کی شکایات سنیں اور عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ وہ مسکین آباد، توحید کالونی، گل آباد، سر سید چوک، بخش سٹریٹ، حافظ آباد ، اعجاز آباد ، پروفیسر کالونی کے گلی محلوں میں گئے زونل حکام بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے یونین کونسل شاہین مسلم ٹائون میں یونیسف کے تعاون سے جاری خصوصی پراجیکٹ کے بارے میں انہیں بریفنگ بھی دی ۔ سید ظفر علی شاہ نے پراجیکٹ کی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے ڈبلیو ایس ایس پی پر عالمی اداروں کے اعتماد کا مظہر قرار دیا۔ بعد ازاں اعجاز آباد میں عوامی سیشن میں لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، معیار میں مزید بہتری لائی جارہی ہے ۔
تازہ ترین