• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتہ وار عارضی اور متوقع فہرست جاری کرنے کے احکامات جاری

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے ہائیکورٹ میں مقدمات سے متعلق ہفتہ وار عارضی متوقع لسٹ متوقع فہرست جاری کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جس کے بعد ہر جمعہ کو ہفتہ بھرکے مقدمات کی تفصیلات ویب سائٹ پر موجودہوں گی اس حوالے سے ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ روح الامین کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں قرار دیا گیا ہے کہ تمام وکلا ء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر جمعہ کو اس لسٹ کو چیک کریں تاکہ وہ اپنے کیسز کے متعلق بروقت معلومات حاصل کریں اور اگر انہیں کوئی مسئلہ ہو تو اس حوالے سے متعلقہ شعبے سے رابطہ کریں کنٹیٹیو لسٹ سے متعلق حکم نامہ چیف جسٹس سے منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
تازہ ترین