• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر کے صحرا میں بھی سردی نے ڈیرے ڈال لیے


صحرائے تھر میں چلنے والی سرد ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے، سردی بڑھنے کے ساتھ علاقہ مکینوں کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔    

صحرائے تھر میں بھی سردی نے اپنے قدم جمادیئے ہیں شمال سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے ریت کو ایسا ٹھنڈا کیا کہ سردی کچھ زیادہ ہی بڑھ گئی ہے۔

دیہی علاقوں میں مکین صبح اور شام کے اوقات میں گرم کپڑوں سے لپٹے دکھائی دیتے ہیں جبکہ کھلے علاقوں میں آگ کی حدت ان کے لیے سردی کی شدت کو کم کرنے کا بہترین زریعہ ہے۔

پانچ سالوں کے طویل اور شدید قحط سالی کے بعد علاقہ مکینوں کے لیے اچانک پڑنے والی سردی پریشانی کا سبب بن گئی ہے ۔

تازہ ترین