آپ آف لائن ہیں
جمعرات 15؍ ذی الحج 1441ھ6؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان کے معروف اداکار قوی خان کی72ویں سالگرہ


سیکڑوں ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے پاکستان کے معروف اداکار قوی خان آج اپنی 72ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

13نومبر 1947میں پشاور میں جنم لینے والے قوی خان دو سو سے زائد فلموں اور ڈراموں میں جلو ہ گر ہو چکے ہیں۔

قوی خان نے اپنے کیریئر کا آغا ریڈیو پاکستان سے کیا ، بعد ازاں لاہور منتقل ہونے کے بعد باقاعدہ ٹیلی ویڑن اور فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور اندھیرا اْجالا جیسے بلاک بسٹر ڈرامے میں اپنی اداکاری جوہر دکھائے۔

1965میں سے لے کر اب تک قوی خان اپنے چاہنے والوں کو لا جواب کرداروں اور اپنی بہترین  اداکاری سے متاثر کر رہے ہیں۔

قوی خان کو 2007 میں لائف ٹائم اچیومنٹ  ایوارڈ اور 2012 میں ستارہ امتیاز سمیت نگار ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید