• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کی کراچی میں شوٹنگ جاری

معروف اداکار فواد خان، شایان خان اور فیصل قریشی کی نئی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کی کراچی میں شوٹنگ جاری ہے۔

معروف مزاحیہ اداکار فیصل قریشی کی ہدایات میں بننے والی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کی اسٹار کاسٹ میں شامل نامور اداکار فواد خان، سابق کرکٹر وسیم اکرم، اُن کی اہلیہ شنیرا ، میکال ذوالفقار، شایان خان، افضل جان ریمبو، عائشہ عمر اور دیگر نے فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیا۔

فلم کے پروڈیوسر شایان شان اس سے قبل فلم ’بینڈ نہ باراتی‘ پروڈیوسر کر چکے ہیں، فلم آئندہ سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔

فلم میں سپر اسٹار ماہرہ خان مہمان اداکارہ کی حیثیت سے حصہ لیں گی۔

تازہ ترین