• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی ایل معاملہ، مسلم لیگ( ن) کا عدالت سے رجوع کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قائد میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق حکومت کی سخت پالیسی کے بعد عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای سی ایل معاملہ، مسلم لیگ( ن) کا عدالت سے رجوع کا فیصلہ


ذرائع کے مطابق عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ جاتی امرا میں میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ مریم نواز بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔

مسلم لیگ (ن) پرامید ہے کہ عدالت سے ریلیف ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی زیر صدارت آج لاہور میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بلایا گیا ہے جس کے بعد میڈیا بریفنگ میں عدالت سے رجوع کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین