• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیٹی پیری ویمنز ٹی20ورلڈکپ فائنل میں پرفارم کریں گی

دبئی (نیوز ایجنسیز ) عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ کیٹی پیری ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں پر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق35سالہ کیٹی پیری 8 مارچ کو ویمنز ٹی ٹوئنٹی کے فائنل کے دوران 2بار پرفارمنس کریں گی۔اس بات کا اعلان گلوکارہ کیٹی پیری نے سوشل میڈیا پر خود بھی کیا۔فائنل خواتین کے عالمی دن کے موقع پر 8 مارچ کو میلبورنمیں ہوگا، جہاں آئی سی سی کو میچ زیادہ لوگوں کے دیکھے جانے کا عالمی ریکارڈ بنانے کی امید ہے۔
تازہ ترین