• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسیم شاہ کی زبردست بولنگ کے آسٹریلین میڈیا میں چرچے

پرتھ ( جنگ نیوز) پاکستان نے ایک اور زبردست فاسٹ بولر دریافت کرلیا۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل ہی نوجوان نسیم شاہ کے آسٹریلین میڈیا میں چرچے ہونے لگے۔ آسٹریلیا اے خلاف سہ روزہ پریکٹس میچ میں انہوں نے صرف آٹھ اوورز کرائے اور پوری دنیا کی توجہ حاصل کرلی۔ انہوں نے تیزرفتار بولنگ اور خطرناک بائونسرز سے میزبان بیٹسمینوں کو پریشان کردیا۔ انہوں نے اپنے زبردست اسپیل میں اوپننگ بیٹسمین جو برنز کی وکٹ حاصل کی۔ بولنگ کے بعد وہ ڈریسنگ روم لوٹے تو ہیڈکوچ مصباح نے ان کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر کارکردگی کو سراہا۔
تازہ ترین