• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

90منٹ میں مکمل میچ،ابوظبی ٹی10لیگ کا آج افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ابوظبی ٹی 10 لیگ کا آغاز جمعرات کو رنگارنگ تقریب میں ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم فن کا جادو جگائیں گے۔ جمعے کو افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن ناردرن واریئرز اور مراٹھا عریبینز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں ناردرن واریئرز ، مراٹھا عریبینز، ٹیم ابوظبی ، قلندرز، دکن گلیڈی ایٹرز ، دہلی بلز، بنگال ٹائیگرز اور کرناٹک شامل ہیں۔ چیئرمین نواب شجیع الملک نے کہا کہ 60 گیندوں پر بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی جس کا دورانیہ صرف 90 منٹ ہوگا ۔ ٹی 10 لیگکی منظوری امارات کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی نے دی ہے۔ یہ پہلی بین الاقوامی 10 اوورز پر مشتمل منظور شدہ کرکٹ لیگ بھی ہے۔ ٹورنامنٹ کے میچز 10 دن کھیلے جائیں گے ۔
تازہ ترین